ظہیرآباد میں لوک عدالت، 237 مقدمات کی یکسوئی

   

ظہیرآباد : ظہیرآباد کورٹس میں کل منعقدہ دو لوک عدالتوں میں فریقین کی باہمی رضامندی کے ذریعہ 237 مقدمات کی یکسویء کردی گئی جبکہ 5 لاکھ 11 ہزار 350 روپئے بطور جرمانہ بھی وصول کئے گئے۔ ایک لوک عدالت میں سینئر سیول جج بی پشپالتا جبکہ دوسری لوک عدالت میں جونیر سیول جج پی سری دیوی نے ججس کے فرائض انجام دیئے۔ ان دونوں لوک عدالتوں میں 237 مقدمات کی یکسوئی کردی گئی، جن میں 4 کا دیوانی اور بقیہ کا فوجداری مقدمات سے تعلق تھا۔ اس موقع پر بار اسوسی ایشن کے صدر دتاتری ریڈی، ایم اے سمیع، ایم رودریا سوامی اور ٹی انیشا ایڈوکیٹس، اراکین کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ کوویڈ۔19 کے پیش نظر عدالتوں میں حاضر رہنے والوں میں مفت ماسکس بھی تقسیم کئے گئے۔ زونل لیگل سرویسیس، اسٹاف، ایڈوکیٹس، پولیس عہدیداروں اور دیگر نے اپنی شرکت درج کرائی۔