ظہیرآباد میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

   

ظہیرآباد ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیات ہاسپٹل ظہیرآباد میں شوگر اور تھائرائیڈ کا فری میڈیکل کیمپ رکھا گیا۔ صبح 7 بجے دن تا 10 بجے دن مریضوں کا ٹسٹ کیا گیا۔ اس کے بعد 10 بجے دن تا 2 بجے دن مریضوں کا ٹسٹ کے لحاظ سے علاج کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد علیم الدین اور ڈاکٹر بے نظر قائم مریضوں کا علاج کئے۔ اس کیمپ سے 150 مریضوں نے استفادہ کیا۔ فارمیسی برانچ میں محمد علیم الدین اپنے اسٹاف کے ساتھ جس میں قابل ذکر محمد خواجہ، محمد نواز، رضوان قابل ذکر ہیں۔ بہترین خدمات انجام دیئے اسی طرح لیاب میں انجم عائشہ عدنان خیر خوبی سے ڈیوٹی انجام دیئے۔ ہاسپٹل کے سسٹرس اور دیگر ملازمین بھی جوش و خروش سے کام انجام دیئے۔ مریضوں میں خاص طور پر ضعیف مردوں اور عورتوں کو بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ ہاسپٹل کے تمام انتظامات کی نگرانی محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ چیرمین حیات ہاسپٹل کئے۔ سب مریضوں کو خوشی خوشی خیرخوبی کے ساتھ ہاسپٹل سے واپس بھیجا گیا۔ اس کیمپ میں مستقر ظہیر آباد کے علاوہ دیہاتوں سے بھی کافی مریض استفادہ حاصل کئے۔