ظہیرآباد میں نمز کمپنی کی اراضی کا معائنہ

   

ظہیرآباد : ٹئٹن الکٹرک کارس کمپنی کے نمائندوں نے آج ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے نمز علاقہ میں پہنچے اور اپنی آمد کے فوری بعد جھرہ سنگم منڈل کے موضع یلگوئی کے قریب میں نمز علاقہ میں 2100 کروڑ روپئے کی لاگت سے قائم کی جانے والی کمپنی کی اراضی کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر اسٹیٹ ٹی ایس آئی آئی سی کے ایم ڈی نرسمہا ریڈی نے معائنہ کاروں کی رہنمائی کی ۔ آر ڈی او ، ڈی ایس پی اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ موجود تھے ۔