نیالکل۔مرکزی حکومت کا ریاست تلنگانہ کے ساتھ متعصبانہ رویہ، دھان کی عدم خریداری، پٹرول ،ڈیزل ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ صدر ٹاؤن ٹی آریس سید محی الدین کی قیادت میں ٹی آریس قائدین نے آئی بی گیسٹ ہاوز سے ایک سیاہ پرچم لگائے احتجاجی بائیک ریالی نکالی ۔رکن اسمبلی کے مانک راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ کے کسان مخالف پالیسیوں کو اختیار کررہی ہے، کسانوں کی اگائی گی فصلوں، دھان کی خریداری کرنے میں مرکزی حکومت روکاوٹیں پیدا کررہی ہے، کسانوں کی کاشت کئے گئے اجناس کی خریداری نہ کرنا ملک کے دستور کے خلاف ہے ۔ریاستی حکومت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ مرکزی حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف بڑے پیمانے میں احتجاج دھرنامنظم کریں گے ۔ریاست تلنگانہ کے کسانوں کو متعارف فلاحی اسکیمات ملک کی دیگر ریاستوں میں نظیر نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے کسانوں کی خوشحالی سے مرکزی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اس موقع پر شیخ فرید رکن عاملہ ریلوے سید محی الدین صدر ٹاون ٹی آریس پارٹی محمد علی نائب صدر منیاریٹی وجئے کمار محمد جمیل ٹی آریس قائد یونس جہانگیر سابق کونسلر بلدیہ علی علیم زبیر آحمد یوسف بابامرتضی، گنڈپاویگر موجود تھے۔