ظہیرآباد میں پلاسٹک اشیاء کے استعمال کے خلاف طلبہ کی شعور بیداری ریالی

   

ظہیرآباد /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونئیر کالج الگول کے طلباء نے پلاسٹ اشیاء کے استعمال اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف عوام کے شعور کو بیدار کرنے کے مقصد سے ایک ریالی نکالی جس کی قیادت شریمتی بوسی جیوترمائی پرنسپال اسکول ہذا نے کی جبکہ ایم پی ٹی سی الگول سروپاتکا رام ، سرپنچ الگول نیلا میکاراجو نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اپنی شرکت درج کروائی ۔ یہ ریالی اسکول ہذا سے نکل کر براہ سڑک موضع الگول پہونچی اور اس موقع پر موضع کی گلی کوچوں میں داخل ہوکر مکینوں کو پلاسٹک اشیاء کے استعمال سے ہونے والے نقصانات اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام سے متعلق معلومات سے واقف کرایا اور انہیں کپڑے سے بنائی گئی تھیلیاں حوالے کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ جب بھی بازار سے خورد نوش کی اشیاء لائیں کپڑوں کی تھیلوں میں لائیں اور یہ کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی اشیاء کے استعمال پر فوری بریک لگائیں ۔ ریالی کے شرکاء نے دیہی مکینوں کو وبائی امراض سے بچنے کیلئے اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور کچرے کو بلدی کچرے دان میں ڈال دینے کی ترغیب دی ۔ اس موقع پر وائس پرنسپال راجیہ لکشمی ، اسکول کوآرڈینیٹر کے ایس جمیل ، اسٹاف سالومین ، پراشانت ، پی ڈی وشواناتھ ، راجو ، محمد منور کے بشمول طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔