ظہیرآباد میں پنشنرز ڈے پروگرام کا انعقاد

   

ظہیرآباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن ظہیرآباد منڈل کی جانب سے ٹی این جی اوز بھون ظہیر آباد میں آج پینشنرز ڈے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت جی جناردھن صدر ظہیرآباد منڈل نے کی۔ اس موقع پر منڈل ورکنگ گروپ ممبران ، یونین صدر جی جناردھن اور نائب صدر ایم اے عظیم اور دیگر ریٹائرڈ پرائمری ممبران ، دوست احباب اور خیر خواہوں کے علاوہ سینئر ملازمین پربھاکر چاری ، وی نرسملو ، محمد عظیم الدین ، سید عبدالقادر ، عظیم النساء بیگم ، سنگمیشور ، دنمماں ، سومایا ، نرسنگ راؤ جوشی ، پی ملیشم اور انجیا کو اعزاز سے نوازا گیا اور انہیں تہنیت پیش کی گئی جب کہ ریاستی کونسل کے ارکان بسواراج ، ورکنگ گروپ کے ارکان وجئے لکشمی ، محمد عظیم ، جی چندرا شیکھر ، محمد محبوب غوری ، بابو راؤ جوشی ، شاہ رحمت اللہ قادری ، جوشی اور دیگر دوستوں اور خیر خواہوں نے پروگرام میں حصہ لیا اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔ پٹیل راجندر راؤ خزانچی اور رمیش بابو نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔