ظہیرآباد میں پی ڈی ایس چاول ضبط، ڈرائیورس گرفتار

   


ظہیرآباد۔ 9 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی ایس پی ظہیرآباد وی راگھو کی ہدایت پر سرکل انسپکٹرظہیرآباد ٹاون توٹا بھوپتی ، سب انسپکٹرچراغ پلی پولیس اسٹیشن کاشی ناتھ نے ڈپٹی تحصیلدار سیول سپلائیز سریش کمار، بسوایا کے ساتھ مل کر 7:30 بجے صبح موضع ستوار کے قریب سے گزرنے والی 65 ویں قومی شاہراہ کے کنارے واقع کوہ نور دھابے کے پاس لاریوں کی چیکنگ کے دوران دو لاریوں کو ضبط کیا جن کے ذریعہ حیدرآباد سے گجرات کو غیر قانونی طور پر پی ڈی ایس چاول منتقل کئے جارہے تھے جب کہ آر ٹی اے چیک پوسٹ کے قریب ایک اور لاری کو چیکنگ کے دوران تحویل میں لے لیا گیا جس کے ذریعہ بھی پی ڈی ایس چاول حیدرآباد سے گجرات منتقل کی جارہے تھے ۔ پولیس نے اس کارروائی کے ضمن میں لاریوں کے مالکین ،غیر قانونی طور پر چاول منتقل کرنے والے افراد اور لاری ڈرائیورں کو جن کے نام سندیب، سید رحمت علی ، سراج پٹھان ، محمد منا ہیں کو حراست میں لے لیا جب کہ محمد شریف نامی ایک لاری کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس چراغ پلی نے اس خصوص میں مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔