ظہیرآباد میں چڈی گیانگ کی نقل وحرکت کاشبہ

   

سی سی کیمرے میں4افرادمشتبہ حالت میں دیکھے گئے ‘ پولیس کی سیاست نیوزسے بات چیت

کوہیر۔6ماچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآبادسب ڈیویژن پولیس مسٹر رام موہن ریڈی نے دورہ کوہیرکے موقع پرسیاست نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ5مارچ کوظہیرآباد میںواقع سائی رام کالونی میں سی سی فوٹیج میں4افرادکومشتبہ حالت میںدیکھاگیاہے کہ وہ جن کے ہاتھوںمیںپتھراورلوہے کی سلاخیں اور منہ پرکپڑا باندھے ہوئے تھے دیکھاگیا‘ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ چڈی گیانگ کے لوگ ہیں جس کے بعدظہیرآباد ٹاون کے علاوہ بڑے بڑے گائوں ‘دگوال ‘ کوہیر‘مگڑم پلی ‘ پستاپور‘ علی پور وغیرہ میں پولیس پٹرولنگ میںا ضافہ کرتے ہوئے4سب انسپکٹر اوردو سرکل انسپکٹر کے علاوہ 40سے زائد پولیس نوجوانوںکو رات دن چوکسی کیلئے متعین کردیاگیا ہے ۔انہوںنے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ہرگزگھبرانے کی ضرورت نہیںہے ۔ ایسے کوئی لوگ اپنے گھروںکے پاس دکھائی دیں تو فوری 100نمبرپرکال کریں۔ چندمنٹ میںپولیس وہاں پہنچ جائے گی۔ اس طرح کے چڈی گیانگ ہو اورکوئی بھی ان سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمیشہ تیار رہے گی۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک مقدس ماہ جاری ہے ‘جس میںمسلمان رات اور دن میںروزے اورنمازیںادا کرتے ہوئے راتوں میںسحری وغیرہ کے لیے نیند سے بیدار ہوجاتے ہیں۔ گھروںمیںلوگوںکی آہٹ محسوس کرتے ہوئے کوئی گھروںمیںگھسنے کی ہمت نہیںکرسکتا‘انہوںنے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے کسی کوچڈی گیانگ ہو اورکوئی بھی ڈرنے اورخوف کھانے کی ضرورت نہیں‘انہوںنے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ لاپرواہی کرتے ہوئے تھوڑی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پرکوہیرسب انسپکٹرپولیس کے علاوہ دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے ۔