کرنے کا عزم : اے چندر شیکھر
ظہیرآباد 6/ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حالیہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں اپنے قریبی بی آر ایس امیدوار کونینٹی مانک راؤ سے شکست سے دوچار ہونے والے سابق وزیر و کانگریس امیدوار ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے آج یہاں گریدھر ریڈی گیسٹ ہاوس میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ظہیرآباد حلقہ کے تمام لوگوں کیلئے دستیاب رہیں گے اور انتخابی مہم کے دوران کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے جیتنے کیلئے سخت محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر فیکٹری کو چلانے کی بھرپور کوشش بھی کی جائے گی ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں کانگریس پارٹی کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہرگز غیر مقامی نہیں ہیں ۔ وہ مستقل طور پر ظہیرآباد میں سکونت اختیار کریں گے – انہوں نے پیسوں سے ووٹ خرید کر انتخابی کامیابی حاصل کرنے کا مقامی بی آر ایس امیدوار پر الزام عائد کیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین اجول ریڈی ، ایم ہنمنت راؤ پاٹل ، ایم جی راملو ، سری نواس ریڈی ، بھاسکر ریڈی ، رام لنگا ریڈی ، محمد خواجہ میاں ، کنڈیم نرسملو اور دوسروں نے اپنی شرکت درج کرائی ۔