کارگذار صدر پی سی سی ڈاکٹر گیتا ریڈی کی خیرمقدمی تقریب افراتفری کا شکار، بعض قائدین کا احتجاج
ظہیرآباد۔ سابق وزیر و سابق رکن اسمبلی ظیرآباد ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کو کارگذار صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی نامزد کئے جانے کی مسرت میں ظہیرآباد کانگریس پارٹی کی جانب سے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا۔ انہیں 65 ویں قومی شاہراہ کے کنارے واقع آنجہانی ایم باگاریڈی سابق رکن پارلیمنٹ کے مجسمہ سے ریالی کے ذریعہ ایس وی فنکشن ہال پستا پور میں منعقدہ خیرمقدمی تقریب تک پہنچایا گیا جہاں کانگریس کے سرکردہ قائدین جگا ریڈی، دامودر راج نرسمہا، سریش شیٹکار ، مون نوہن راو، نرملا جگاریڈی اور خود جے گیتا ریڈی نے خطاب کیا۔ دریں اثناء سابق ایم پی آنجہانی ایم باگاریڈی کے فرزند ایم جئے پال رییڈی سابق ڈی سی سی بینکس چیرمین اور رکن ٹی پی سی سی وائس نروترم کو نظرانداز کئے جانے پر ان کے حامیوں نے شدید برہمی ظاہر کی جبکہ محمد اظہر الدین انچارج حلقہ پارلیمنٹ ظہیرآباد کے حامیوں نے ان کی تصویر خیرمقدمی تقریب کے بیانر میں نظرانداز کئے جانے پرسخت احتجاج کیا جس کی وجہ سے مذکورہ تقریب افراتفری کا شکار ہوگئی۔
