ظہیرآباد 24/ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک راؤ نے آج یہاں فرینڈ س گارڈن فنکشن ہال میں ظہیرآباد ٹاؤن اور ظہیرآباد منڈل سے تعلق رکھنے والے 261 مستحقین میں کلیانہ لکشمی و شادی مبارک اسکیم کے تحت جاری کردہ 2 کروڑ 61 لاکھ 30 ہزار 276 روپئے مالیتی چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے یاد دلایا کہ کلیانہ لکشمی و شادی مبارک اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں تاحال ہزاروں غریب خاندانوں کی لڑکیاں شادی کی بندھنوں میں بندھ چکی ہیں ۔ یہ واحد اسکیم ہے جو صرف ملک کی ریاست تلنگانہ میں نافذالعمل میں ہے۔ اس موقع پر آتما کمیٹی چیرمین پینٹا ریڈی ، سابق مارکیٹ کمیٹی چیرمین جی گنڈپا ، ایپے پلی پی اے سی ایس چیرمین داسری مچھندر ، ایس سی ایس ٹی ویجیلنس کمیٹی کے رکن بنتو رام کرشنا ، صدر بی آر ایس ظہیرآباد ٹاؤن سید محی الدین ، کیتکی مندر کمیٹی چیرمین نیلا وینکٹیشم ، کسان رابطہ کمیٹی چیرمین محمد تاج الدین ، سابق زیڈ پی ٹی سی مانیماں ، سابق صدورنشین بلدیہ منکال سبھاش ، مرلی کرشنا گوڑ ، سابق کونسلر راملو نیتا ، سرپنچ وجے ، مانک ریڈی ، ایم پی ٹی سی بسوراج ، سینئر لیڈر ویجیاناتھ ، اسرائیل بابی ، متھن راج ، کاشی ناتھ ، ضیا غوری ، پنیاما، محمد جمیل ، محمد غوث الدین ، محمد کلیم چندریا ، ،کومتلا ، موگنیش ، راٹھور مختلف دیہاتوں کے سرپنچس ، اراکین منڈل پیریشد ، ولیج سکریٹریس کے بشمول سینکڑوں مستحق خواتین موجود تھیں۔