ظہیرآباد میں کل جاب میلہ، 100 سے زائد کمپنیاں آئیں گی: محمد تنویر الدین

   

ظہیرآباد۔ 21 جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق تلنگانہ انڈسٹریل کارپوریشن چیرمین کانگریس قائد جناب محمد تنویر الدین محمد عمران سماجی کارکن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محمد فرید الدین مرحوم سابق ریاستی وزیر سابق ایم ایل سی کی یاد میں ظہیرآباد میں عظیم الشان میگاء جاب میلہ کا 23 جنوری بروز جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی سرپرستی محمد تنویر الدین سابق انڈسٹریل کارپوریشن چیئرمین کریں گئے جاب میلہ کی نگرانی ایونٹ محمد عمران محی الدین سماجی کارکن منان خان چیئرمین دکن بلاسٹرز کریں گے جس میں 100 سے زیادہ مختلف ہمہ اقسام کی کمپنیاں شرکت کریں گے جس میں کم ماہانہ 10ہزار تا 1 لاکھ رپیوں تک کی ملازمت فراہم کی جائے گی۔ غیر تعلیم یافتہ سے لے کر بی جی انجنئرنگ میڈیسن فنی تربیت پروفیشل کورسیس نوجوانوں حصول روزگار سے مربوط کرنے تمام پرفیشنل کورسیس بینکنگ، فارما، زراعت، اکاؤنٹنٹ، انجینئرنگ کی اساتذہ کی نوکریاں، سیلز جابز، فارمیسی، لاجسٹکس کی نوکریاں کار ڈرائیور کی نوکریاں ٹیکنیشن، پیکنگ پیکنگ، فیلڈ سیلز ایگزیکٹو جیسی جاب دسویں کلاس سے لے کر کسی بھی ڈگری، بیٹیک، بی کام، بی ایس سی، ایم ایس سی،اسپاٹ آفر لیٹر کے ساتھ 100سے زیادہ کمپنیاں حصہ لینے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو حصول روزگار سے مربوط کرنا ہے ظہیرآباد میں اب تک 3 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہے۔