ظہیرآباد میں کے ٹی آر سالگرہ تقریب

   

ظہیرآباد 25 / جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے بی آر ایس قائدین نے بی آر ایس کے کارگزار صدر اور ریاست تلنگانہ کے پیشرو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے جواں سال فرزند و سابق وزیر کے تارک راما راؤ کی آج سالگرہ کے موقع پر یہاں ایم ایل اے کیمپ آفس میں برتھ ڈے کیک کاٹ کر سالگرہ منائی ۔ مختلف قائدین نے کے ٹی آر کو تلنگانہ کے نوجوانوں کیلئے رول ماڈل کے علاوہ انہیں ایک ہمہ گیر صلاحیتوں کا مالک قرار دیا ۔ اس موقع پر آتما کمیٹی کے چیرمین پینٹا ریڈی ، سابق آتما کمیٹی کے چیرمین وجے کمار ، سابق میونسپل چیرمین الاڈی نرسملو ، سابق وائس میونسپل چیرمین محمد تنظیم ، سابق ظہیرآباد ٹاؤن صدور محمد یعقوب ، سید محی الدین ، صدر بی آر ایس ظہیر آباد منڈل تتو نارائنا صدر بی آر ایس جھرہ سنگم منڈل وینکٹیشم ، صدر بی آر ایس کوہیر منڈل نرسملو ، کیتکی مندر کے سابق چیرمین وینکٹیشم ، نرسمہا گوڑ ، پی سی ایس کے چیرمین مچیندر ، نیالکل منڈل کے سابق بی آر ایس صدر نرسمہا ریڈی ، سابق میونسپل کونسلرز ناما روی کرن ، بندی موہن ، محمد عبداللہ کے بشمول سابق سرپنچس ، سابق ایم پی ٹیز مواضعات کے صدور اور دیگر نے اپنی شرکت درج کرائی ۔