ظہیرآباد میں ہندو تنظیموں کی ریالی، مسلم دکانوں پر پتھراؤ

   

پولیس اسٹیشن پر مسلمانوں کا دھرنا، ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ظہیرآباد۔ 23 ۔اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سکندر آباد کی مندر میں پیش آئے واقعہ پر آج ظہیرآباد میں ہندو تنظیموں کی جانب سے بند احتجاجی ریالی نکالی گئی ریالی کے دوران ظہیرآباد کے امن وا مان کو بگاڑتے ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی کے ماحول کو پیدا کرنے کی کوشیش کی گئی ہندو تنظیموں کے نوجوانوں نے ہجومی شکل میں مسلمانوں کے دکانات پر پتھروں سے حملہ کرکے دوکانات کے ساز و سامان کاروباروں کو نقصان پہنچایا اور جئے شری رام کے نعرہ بلند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشیش کی گئی۔ پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو قابو میں رکھا البتہ فرقہ پرستوں کی شرانگیزی کے سبب ظہیرآباد میں کچھ دیر کیلئے افراتفری اور کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ عام مقامی عوام میں خوف و ہراس دیکھا گیا مسلمانوں کی قابل لحاظ تعداد نے پولیس اسٹیش پہنچ کر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے ڈی ایس پی پولیس آفس سرکل انسپکٹر شیوالنگم ایس آئی کاشی ناتھ سے مطالبہ کیا کہ ہندو تنظیموں کے افرادو مجرموں کو گرفتار کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے، مسلمانوں نے کہا کہ ظہیرآباد میں آج تک کوئی فرقہ وارانہ نوعیت کا واقعہ رونما نہیں ہوا لیکن چند شرپسندوں کی جانب سے فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے مقامی عوام خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ظہیرآباد میں آج مسلم شخص محمد قیصر مالک اسٹار لائٹ فیملی ریسٹورنٹ کا افتتاحی تقریب کے موقع پر ہندو نوجوانوں نے جئے شری رام کے نعرہ بلند کرتے ہوئے ہوٹل اور پان شاپ پر توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہنچایا گیا جس سے ظہیرآباد میں تجارتی سرگرمیاں آج متاثر ہوئی ہیں ہندو فرقہ تنظیموں نے فرقہ وارانہ ماحول کو گرم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ ظہیرآباد کے لاء اینڈ آڈر کو بگاڑا جاسکے اور فرقہ وارانہ نفرت کا نشانہ بناسکیں جسے پولیس نے بروقت قابو میں کرلیا مسلمانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ شرپسندوں جانب سے آئندہ دنوں ایسی کوئی حرکتیں نہ ہوں ۔

یلاریڈی میں ہندو تنظیموں کی ریالی ، دل آزار نعرے
یلاریڈی 23۔ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میں چہارشنبہ کو ہندو تنظیموں کی جانب سے مندروں پر ہورہے حملوں کے خلاف بند منایا گیا جسمیں وشواہندو پریشد۔ بجرنگ دل۔ رام سینا کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں زعفرانی جھنڈے لئے ریالی منعقد کرتے ہوئے اس دیش میں رہنا ہے تو وندے ماترم پڑھنا ہوگا کے دل آزار نعرے بلند کئے جبکہ پولیس کا معقول بندوبست رہا۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پرامن حالات کی صورتحال بدلتی جارہی ہے۔ اکثریتی طبقہ امن کو مکدر کرنے کیلئے اقلیتوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کررہاہے ایسے میں اقلیتوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کیساتھ ساتھ اتحاد واتفاق کا بھی مظاہرہ کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ اقلیتوں کو غفلت کی گہری نیند سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے اور اپنی صفوں میں قوی اتحاد پیدا کرنا اشدضروری ہے صفوں میں اتحاد کے بغیر کسی بھی سازش کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔