ظہیرآباد میں یکم اکٹوبر کو میلاد جلوس اور اجتماعی شادیوں کا اہتمام

   

ظہیرآباد27/ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دکن کے علماء و مشائخین کی ہدایت کے مطابق برادران وطن کے ہندو بھائیوں کے گنیش وسرجن تہوار کے پیش نظر حسب روایت قدیم شہر ظہیرآباد میں جلوس میلاد النبی ﷺ یکم اکتوبر مطابق 15 ربیع الاول کو صبح ٹھیک 10 بجے عید گاہ میدان سے نکالا جائے گا۔ جلوس میلاد النبی ﷺ کی صدارت سید شاہ محب الدین قادری عرف بابا صاحب صدر میلاد کمیٹی ظہیرآباد کریں گے۔ میلاد کمیٹی کے ذمہ داران نے عید میلاد النبی ﷺ کے جشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔کمیٹی کے ذمہ داران نے آج ظہیرآباد ڈی ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے یاداشت پیش کی اور جلسہ و جلوس کی باقاعدہ اجازت حاصل کرتے ہوئے جلوس میلاد النبی ﷺکے موقع پر پولیس سے امن وامان کی برقراری کو یقینی بنانے کی خواہش کی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی جناب گورے میاں سکندر کی نگرانی میں اہل خیر حضرات کے تعاون سے 5 مستحق لڑکیوں کی شادیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاداشت پیش کرنے والوں میں سید شاہ محب الدین قادری بابا صاحب صدر میلاد کمیٹی ظہیر آباد ، گورے میاں سکندر ، سید رضوان قادری ، سید فرحان قادری بغدادی ، محمد ابراہیم خلیل ، محمد جہانگیر کانوے ، شیخ ناصر ، رفیق انصاری ، محمد عنایت علی ، محمد شہباز ، محمد سلیم ، عظیم الدین قادری ، خواجہ پاشاہ ، محمود صوفی ، محمد ابراہیم رضوی ، محمد تاج الدین اور دوسرے شامل تھے۔
عادل آباد میں جشن میلادالنبی ﷺ
عادل آباد /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسجد انوارمصطفی ﷺ خانقاہی محمدی اجمیری نصرتی عادل آباد میں میلادالنبیﷺ شاندار پیمانے پر منائی جائے گی ۔ 11 ربیع الاول کو بعد نماز مغرب مجلس کا انعقاد ہوگا ۔ جناب میر اعجاز علی کا خطاب ہوگا ۔ بعد عشاء لنگر کا نظم رہے گا ۔ بعد لنگر نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جس میں محتلف اضلاع و علاقوں سے آئے ہوئے نعت خواں حضرات نعتیہ کلام پیش کریں گے ۔ 12 ربیع الاول کو بعد فجر مخدوم عادل آباد حضرت سیدنا سراج ا لدین اولیاء کی بارگاہ میں حاضری ہوگی اور چادر مبارک پیش کی جائے گی ۔