ظہیرآباد ڈیویژن میں 8 کروڑ 95 لاکھ روپئے برقی بقایا جات وصول طلب

   

Ferty9 Clinic

کوہیر۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر اے جئے راملو ڈیویژنل انجینئر محکمہ برقی ظہیرآباد نے کوہیر منڈل کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کویلی چوراستہ پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ظہیرآباد ڈیویژن سمیت میونسپلٹی رائیکوڈ منڈل، جھرہ سنگم، نیالکل ، کوہیر منڈل، ظہیرآباد منڈل، مگڑم پلی،میں جملہ برقی بقایا جات 8کروڑ 95 لاکھ روپئے وصول طلب ہیں صرف کوہیر منڈل میںدو کروڑ 92 لاکھ بقایا جات وصول طلب ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کوہیر تحصیل آفس میںدو لاکھ 8 ہزار روپئے باقی ہیں۔ تحصیل آفس کوہیر کی برقی سپلائی 8 دن قبل منقطع کردی گئی ہے۔ انہوں نے برقی صارفین گھریلو، چھوٹی بڑی صنعتیں ، سرکاری دفاتر ، کسانوں اور مذہبی مقامات کے ذمہ داروں سے خواہش کی ہے کہ وہ برقی بلز اداکریں ورنہ سخت کارروائی کرتے ہوئے برقی سپلائی منقطع کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر اسپیشل آفیسر مہیندر، لائین انسپکٹر وٹھل، بل کلکٹر وینکٹ رمنا ، محمدعبدالستار فورمین و دیگر موجود تھے۔