ظہیرآباد کانگریس قائدین کی گرفتاری و رہائی

   

ظہیرآباد۔ ریاستی ایس سی سیل چیرمین این پریتم کی اپیل اور ڈاکٹر جئے گیتا ریی کل ہند کانگریس ساؤتھ زون کوآرڈینیٹر و سابق وزیر کی ہدایت پر نلگنڈہ پولیس لاک اپ میں دلت خاتون مریماں کی موت کے خلاف حیدرآباد میں منظم کردہ دھرنا میں شرکت کے لئے جارہے ظہیرآباد کانگریس ایس سی سیل قائدین کو سدی ہوٹل کے قریب پولیس ظہیرآباد نے گرفتار کرلیا۔ دو گھنٹے کی محروسی کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ دھرنا پروگرام میں شرکت کیلئے ریاستی کانگریس ایس سی سیل وائس چیرمین کے بھومیا، کے نرسملو صدر ٹاون کانگریس پارٹی ایس نرسمہا ریڈی، صدر منڈل کانگریس پارٹی چنا صدر ٹاؤن کانگریس ایس سی سیل، جھرہ سنگم مگڑم پلی کانگریس ایس سی سیل منڈلس کے صدور نریش کمار گوپال، محمد جمیل احمد صدر منڈل میناریٹی سیل، محمد اکبر حسین سابق کوآپشن ممبر کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین سبھاش ریڈی ، نبی صاحب شامل تھے۔