ظہیرآباد کوہیر میں جرنلسٹس فیڈریشن کا اجلاس

   

کوہیر ۔9 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب شیخ محمد حاجی علی کنوینر تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن متحدہ ضلع میدک نے آج ظہیرآباد اور کوہیر کا دورہ کرتے ہوئے جرنلسٹس فیڈریشن کے اراکین کا ایک اہم اجلاس ہوٹل ایتھی میں جناب محمد منہاج صدر پریس کلب ظہیرآباد کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں اُردو صحافیوں کے بنیادی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس موقع پر فیڈریشن کی رکنیت سازی انجام دی گئی ۔ اس موقع پر محمد منہاج اور شیخ حاجی علی نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ صحافیوں کے اہم مسائل کیلئے جناب محمد عبدالقادر فیصل چشتی تلنگانہ اسٹیٹ نائب صدر ٹی یو ڈبلیو جے کی زیرقیادت میں صحافیوں کے جملہ مسائل حل کئے جائیں گے ۔ انھوں نے منڈل سطح کے اُردو صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈ اور مکانات اور ہیلت کارڈس کے علاوہ اسکولوں میں صد فیصد فیس کو معاف کروانے کی جدوجہد کی جائیگی ۔ اس موقع پر ظہیرآباد اور کوہیر جھرہ سنگم ، نیاکل منڈلس کے صحافی برادری کو رکنیت دی گئی ۔ اس موقع پر محمد اکرام الدین پٹیل ، محمد اعجاز احمد ، محمد محبوب غوری ، محمد نصیرالدین ، محمد رفیع الدین ، محمد مبین ، محمد مجاہد علی ، حافظ اکبر علی ، حافظ محمد محبوب علی ، محمد طیب علی وغیرہ موجود تھے ۔