کوہیر میں کانگریس کے انتخابی جلسہ سے ڈاکٹر اے چندر شیکھر کا خطاب
کوہیر ۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیش میں نہ ہندو خطرہ میں ہے نہ مسلمان خطرہ میں ہے اگرچہ بی جے پی تیسری مرتبہ اقتدار میں آتے ہی ملک کا دستور خطرہ میں آجائے گا۔ اس لئے 13 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات دستور کی بقا کے لئے بہت زیادہ اہم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اے چندر شیکھر سابق وزیر و انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے کل شام پارلیمنٹ کے ضمن میں کوہیر منڈل کے موضع بلال پور میں ایک عوامی ملسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بی جے پی کو چیالنج کیا کہ وہ مذہب اور مسلمانوں کا نام لئے بغیر اپنی 10 سالہ کارکردگی پر ملک کی عوام سے ووٹ مانگے اگرچہ وہ ایسا کرتے ہوتے تو وہ اس پارلیمنٹ انتخابات میں 100 مقام پر بھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ ان کا حقیقی قائد کون ہے، تعلیم یافتہ لوگوں کو روزگار چاہئے اور ملک سے بدعنوانیوں کا خاتمہ چاہئے جس کے لئے صرف کانگریس پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جہاں پر سب کے ساتھ انصاف ہوگا اس لئے راہول گاندھی کو مضبوط بنانا ہے۔ حلقہ پارلیمنٹ ظہیرآباد میں سریش شیٹکار کو کامیاب بنانا چاہئے وہ قابل تجربہ کار شخصیت ہیں۔ ظہیرآباد کی ترقی کے لئے سریش شیٹکار کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے بی بی پاٹل پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی بی پاٹل کو ظہیرآباد کی عوام سے ووٹ مانگنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینے کے مترادف ہوگا۔ اس موقع پر محمد شاکر علی نائب صدرنشین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکولرازم کے تحفظ کے لئے 13 مئی کو کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالیں۔ اس موقع پر پیڈل گمل، ناگی ریڈی پلی، وینکٹاپور، پوتھ ریڈی پلی میں بھی سریش کمار شیٹکار کانگریس کے امیدوار کے حق انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس موقع پر محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی، رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل، محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس، محمد شمشیر علی صدر کانگریس پارٹی کوہیر ٹاؤن، محمد عبدالقیوم، محمد لائیق احمد، محمد شوکت علی سابق صدر نشین کوہیر منڈل، محمد معز الدین، محمد منیر الدین پٹیل، سریدھر ریڈی، سائیلو، انجیا سابق سرپنچ، ملک ارجن، سابق سرپنچ، پربھاکر ریڈی کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر منوہر سابق صدر بی جے پی کوہیر منڈل کے علاوہ بی آر ایس کے 50 سے زائد اراکین نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔