ظہیرآباد۔ 4؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سلطان العلوم قانون لاء کالج میں دو روزہ وکلاء کی تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سپریم کورٹ سابق جج جسٹس ناگیشور راؤ نے شرکت کی تربیتی پروگرام کی نگرانی سوسائٹی سیکریٹری ظفر جاوید نے کی تربیتی پروگرام میں ظہیرآباد رنجہول کی وکیل محترمہ نورین فاطمہ بھتیجی کانگریس قائد عبدالباسط نے آپسی تنازعات قانونی مسائل کی یکسوئی کے عنوان پر پہلا مقام حاصل کیا جنھیں کالج کی پروفیسر نے ایوارڈ سے سرفراز کیا نورین فاطمہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کو آپسی رضامندی سے بہترین طریقہ سے معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، جس سے وقت، پیسہ اور غیر ضروری تناؤ کو بچا سکتا ہے۔ اس طریقہ کار میں تنازعہ میں شامل فریقین کو تنازعات کو حل کرنے کا ایک عام طریقہ ہے مسابقتی دور میں زیادہ تعداد میں لڑکیاں قانونی تعلیم حاصل کریں وقت کا اہم تقاضہ ہے نورین فاطمہ کو ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر پروفیسر جی بی ریڈی اوتی راگنی والدین اساتذہ نے مبارکباد پیش کی۔