ظہیرآباد کے بائیو ڈیزل ٹینک سے گرنے والے دو ورکرس فوت

   

حیدرآباد۔/13 مئی، (پی ٹی آئی) شہر کے پڑوسی ضلع سنگاریڈی میں چہارشنبہ کو ایک بائیو فیول یونٹ کے اسٹوریج ٹینک کے اوپر سے گرنے کے سبب دو مزدور ہلاک اور دیگر ایک زخمی ہوگیا۔ شہر سے تقریباً 110 کیلو میٹر دور واقع ظہیرآباد منڈل میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین ورکرس بائیو ڈیزل کا ذخیرہ کرنے والے اسٹور ٹینکس کی ویلڈنگ کررہے تھے۔ غالباً بھاری دباؤ کے نتیجہ میں ایک ٹینک کا ڈھکن ؍ چھت زور دار آواز کے ساتھ 200فٹ بلندی سے گرپڑا اور اس پر موجود تین ورکرس ہوا میں اُڑ گئے۔ بلندی سے گرنے کے سبب دو ورکرس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔