ظہیرآباد کے کانگریسی امیدوار کی مواضعات میں انتخابی مہم

   

ظہیرآباد۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے کانگریس امیدوار سابق وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے آج ’’ آرہے ہیں آپ کے لئے ‘‘ پروگرام کے تحت مگڑم پلی منڈل کے موضع جھاڑی ملکا پور اور دیگر مواضعات میں انتخابی مہم چلائی ۔ اس موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ تشکیل پاکر 9 سال گذر گئے لیکن متلاشیانِ روزگار ہنوز روزگار سے محروم ہیں ۔ اس پروگرام میں مگڑم پلی منڈل کے صدر کانگریس محمد مقصود علی ، معاون رکن مگڑم پلی منڈل پریشد ارشدالزماں پٹیل ، ٹریڈ یونین و کانگریس لیڈر ایم جی راملو اور دیگر کانگریس قائدین کے بشمول دیہی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دیہی عوام نے کانگریس امیدوار کی آمد پر شاندار استقبال کیا ۔