ظہیرآباد کے 5 بلدی حلقوں میں آج پرجا پالنا پروگرام

   

ظہیرآباد 3 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ ظہیرآباد کی جانب سے 26 تا 30 پانچ بلدی حلقہ جات میں 4جنوری کو صبح 8 بجے تا 12 بجے دن اور دوپہر 2 بجے تا شام 6 بجے پرجا پالنا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ پروگرام بلدی حلقہ 26 ہوتی خورد میں واقع پنچایت آفس میں بلدی حلقہ 27 رنجہول میں واقع گرام پنچایت آفس میں بلدی حلقہ 28 بابانگر میں واقع کمیونٹی ہال میں بلدی حلقہ 29 میں واقع دتا گری آشرم میں اور بلدی حلقہ 30 پستاپور میں واقع گرام پنچایت آفس میں منعقد کیا جائے گا ۔ میونسپل کمشنر ڈی سبھاش راؤ دیشمکھ نے مذکورہ بلدی حلقہ جات کے عوام سے ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئی 6 ضمانتی اسکیمات سے مستفید ہونے کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ عوام کیلئے درخواست فارمس مذکورہ مراکز پر مفت دستیاب رہیں گے ۔
ایم پی جے کے کیلنڈر کی
رسم اجرائی
ظہیرآباد 3 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک راؤ نے آج ایم ایل اے کیمپ آفس میں ایم پی جے کی جانب سے شائع کردہ نئے سال کے کیلنڈر کی رسمِ اجرائی انجام دی۔ اس موقع پر صدر یم پی جے ظہیرآباد محمد ایوب احمد ، عمر فاروق ، محمد معز ، محمدکلیم ، محمد عرفان احمد اعجاز ، یاسرخان ، محمدافضل ، اعجاز پاشاہ اور دیگر موجود تھے ۔