ظہیرآباد : 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو نے آج یہاں میونسپل کونسل میٹنگ ہال میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے سقوط حیدرآباد کو سرکاری طور پر منانے کے لیے 16 تا 18ستمبر منعقد ہونے والے تین روزہ قومی یکجہتی تقاریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سرکاری عہدیداروں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا – جس میں عہدیداروں و عوامی نمائندوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ 16 ستمبر کو شہر ظہیرآباد میں بڑے پیمانے پر ریالی کا اہتمام کریں – جس میں عوام، طلبہ ، سرکاری عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے بشمول پندرہ ہزار عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے جب کہ 17ستمبر کو قومی پرچم کی رسم کشائی انجام دینے اور دوپہر کے اوقات میں حیدرآباد میں منعقد ہونے والے قومی یکجہتی پروگرام میں عوامی منتخب نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنانے اور 18ستمبر کو مقامی طور پر مختلف کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے تقاریب کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ اس موقع پر ضلع پریشد سی ای او ایلیا ، آر ڈی او رمیش بابو ، ڈی ایس پی وی رگھو ، میونسپل کمشنر سبھاش راو دیشمکھ ، سی ڈی سی چیرمین اوما کانت پاٹل ، ضلع پریشد ارکان ارونا موہن ریڈی ، سوپنا بھاسکر ، ڈسٹرکٹ سوسائٹی ڈائرکٹر کشن پوار ، پارٹی صدور نرسملو ، سرینواس ریڈی ، سید محی الدین ، سابق صدورنشین بلدیہ منکال سبھاش ،مرلی کرشنا گوڑ ، الاڈی نرسملو ، لاونیا چندو، نمائندہ محمد تنظیم ، سابق صدورنشین زرعی مارکٹ کمیٹی جی گنڈپا ، رام کرشنا ریڈیو ، سابق رکن بلدیہ موتی رام و دیگر قائدین گوردھن ریڈی ، ویجناتھ ، نرسنا پٹیل ، پرشوتم ریڈی ، راجو سوامی ، اسرائیل بابی ، رتنم ، ایم پی ڈی اوز سجاتا نائیک ، سومتی ، مہیش ،سجاتا اور دیگر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔