ظہیرآباد پارلیمنٹ انچارج مدن موہن کی پٹلم آمد

   

Ferty9 Clinic


سابق سرپنچ جئے موہن ریڈی کے ورثاء کو پرسہ
پٹلم : کانگریس پارٹی ظہیرآباد پارلیمنٹ انچارج مدن موہن ریڈی حلقہ اسمبلی بانسواڑہ کے مختلف منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے پٹلم پہونچے۔ کانگریس پارٹی سینئر لیڈر شیخ نذیر کے فرزند شیخ نصیر نے ان کی شال پوشی و گلپوشی کی۔ بعدازاں کانگریس قائدین کے قافلے کے ہمراہ سابق سرپنچ جئے موہن ریڈی کے آبائی مکان پہونچ کر گزشتہ دو روز قبل جئے موہن ریڈی کے فرزند جئے پرشانت ریڈی گائتری شوگر فیاکٹری میں فیلڈ مین کی حیثیت سے فائز تھے۔ اچانک قلب پر حملہ کی وجہ سے دیہانت ہونے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انھیں پرسہ دیا۔ آنجہانی پرشانت ریڈی کے دونوں فرزندان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی منڈل صدر رام ریڈی، راملو، سنگمیشور، بی راجو، سندیپ، شیخ عدنان، محمد، محمد ساجد، محمد ماجد کے علاوہ پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھے۔ وہاں سے ان کا قافلہ حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگیا۔