ظہیرآباد کے بدمعاشوں اور روڈی شیٹرس کی کونسلنگ

   


ظہیرآباد۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی ظہیرآباد وی راگھو ، سی آئی ظہیر آباد ٹوٹا بھوپتی اور ایس آئی چراغ پلی پولیس اسٹیشن کاشی ناتھ نے دیگرعملے کے ساتھ چراغ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہنے والے تمام بدمعاشوں، فرقہ پرست عناصر اور مشتبہ روڈی شیٹروں کو طلب کیا اور ان کے ماضی کے جرائم ریکارڈ کی بنیاد پر ایک اچھے شہری بننے کیلئے کونسلنگ کی۔ ڈی ایس پی رگھو نے بتایا کہ اوپن روڈی شیٹ ہونے کے باوجود کسی بھی جرم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے سخت کارروائی کی جائے گی اور گذشتہ دس سال کے دوران ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہوا تو ان کی اوپن روڈی شیٹ بند کرنے کی تجاویز بھیجی جائیں گی۔ انہیں بتایا گیا کہ ہر ماہ میں ایک دفعہ پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوکر دستخط کرنا ضروری ہے اور ان پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔