ظہیر آباد ۔ رکن اسمبلی ظہیر آباد کے مانک راؤ نے آج یہاں علی پور میں شیڈول کاسٹ سب پلان ایس سی ایس پی 2019-20 کے تحت منظورہ 29 لاکھ روپے کی لاگت سے سی سی روڈ اور موریوں کی تعمیری کاموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ ٹی آر ایس کی دور حکمرانی میں میونسپلٹی ظہیرآباد میں گزشتہ 7 برسوں کے دوران جملہ 50 کروڑ روپے کے اخراجات سے کئی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے۔ میونسپلٹی کو خوبصورتی سے آراستہ کرنے کے لئے قومی شاہراہ کے درمیان ڈیوائیڈر تعمیر کئے گئے اور ان میں بٹر فلائی لائٹس کی تنصیب عمل میں لائی گئی۔ نیز عوامی پارکس اور شمشان گھاٹ بھی تعمیر کئے گئے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے قائدین سید محی الدین، راجندر، اسرائیل، بابی، محمد مرتضیٰ، محمد حمزہ اور دوسرے موجود تھے جبکہ ترقیاتی کام انجام دیئے جانے پر مقامی عوام نے ایم ایل اے موصوف کی شالپوشی و گلپوشی بھی کی۔
