ظہیر آباد میں 140 کیلو گانجہ ضبط اور تلف

   

بولیرو گاڑی کے ساتھ دو افراد گرفتار، 4 مفرور، ضلع ایس پی کا انکشاف
ظہیرآباد۔ 10 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد سرحدی علاقہ چراغ پلی پولیس اسٹیشن نے ٹاسک فورس اور پولیس کی مشترکہ کاروائی سے 140 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ضلع سنگاریڈی سپرنٹنڈنٹ پولیس چنوری روپیش نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پولیس کاروائی کے دوران آنند دھابہ پر قومی شاہراہ 65 پر گاڑیوں کی تنقیح کے دوران مہندرا بولیرو گاڑی مشکوک حالات میں گزر رہی تھی سی سی ایس ٹیم ایس آئی چراغ پلی پولیس اسٹیشن راجندر ریڈی نے پولیس عملہ کے ہمراہ گاڑی کو پولیس تحویل میں لیتے ہوئے گاڑی میں سے140کیلو گانجہ کو ضبط کرتے ہوئے گاڑی اور موبائیل فونس کو ضبط کرلیا دونوں افراد جناردھن عمر29 سال جگن ناتھ 28 سالہ ساکن بھالکی کرناٹک کو گرفتار کرلیامزید4 افراد راہول کرن سنیل ملیش نائک مفرور ہے ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے انھیں بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تلف شدہ گانجہ کو اڈیشہ کرناٹک ریاستوں سے غیر قانونی طور پر مہاراشٹرا منتقل کی جارہی تھی یہاں سے ممبئی، پونے، لاتور میں فروخت کیا جانے والا تھا پولیس کو اطلاع موصول ہوتے ہی گانجہ کو تلف کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ ضبط گاڑی کے دوسری حصہ سمنٹ کے تھیلے رکھے ہوئے تھے اور اس کے بالکل نیچے گانجہ کا ذخیرہ تھا۔ اس موقع پر ظہیرآباد ڈی ایس پی رام موہن ریڈی سرکل انسپکٹر شیوا لنگم رامیش سی سی ایس ایس آئی سری کانت راجندر ویگر پولیس عہددراوں موجود تھے ۔