ممبئی، 29 اگست (آئی اے این ایس): بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے گنیش چترتھی کے موقع پر سلمان خان کے گھر گنپتی کی آرتی میں حصہ لیا جسکا ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔ سوناکشی سفید پرنٹڈ سوٹ میں نظرآئیں جبکہ شوہر ظہیرکرتا پاجامہ میں آرتی کرتے دکھائی دیے۔دونوں حال ہی میں سوئٹزرلینڈ کی سیر سے واپس لوٹے ہیں، جہاں سے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئرکیں۔ یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر نے 23 جون 2024 کو شادی کی تھی جس میں اہل خانہ اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔ ان کی شادی پر بھی تنازعہ رہا ہے۔