کاماریڈی میں جمعیۃ العلماء کا تعزیتی اجلاس ، رنج و غم کا اظہار اور دعاؤں کا اہتمام
کاماریڈی : /13 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق حیدرآباد کے معروف اخبار سیاست جناب ظہیرالدین علی خان کے اچانک انتقال پر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے اجلاس میں سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ رنج وغم کا اظہار کیا گیا ۔حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے کہا کہ آپ کے وصال سے اردو صحافت میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، موت ایک اٹل فیصلہ ہے، جس کا مزہ ہر ایک کو چکھنا ہے مرحوم کی صحافتی ملی اور تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، اور ایصال ثواب ودعا مغفرت کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مفتی محمد عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، مولانا نظرالحق قاسمی صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، مولانا شیخ احمد مظاہری رکن شوری مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھرا، مولانا منظور مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، مفتی ریحان قاسمی استاد مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی، حافظ عبدالواجد علی حلیمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، حافظ سید عمران رکن ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی، مولانا شعیب خان قاسمی، حافظ خواجہ یاسین حلیمی امام وخطیب مسجد محمود اشرف کاماریڈی، حافظ عدنان ذاکر حسینی امام مسجد مظہر النساء کاماریڈی، شیخ اسماعیل صدر حلقہ بلال، ساجد بھائی صدیق بھائی ودیگر نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، اور جناب زاہد علی خان صاحب ایڈیٹر وچیف روزنامہ سیاست حیدرآباد اور مرحوم کے فرزندان و برادران کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کی۔