ظہیر خان کے بیٹا کا نام فتح سنگھ خان

   

ممبئی :اداکارہ سگاریکا گھاٹگے اور سابق کرکٹر ظہیر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ دونوں نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ’’فتح سنگھ خان‘‘ کی آمد کا اعلان ایک دل چھو لینے والی فیملی تصویر کے ساتھ کیا۔ تصویر میں ظہیر اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے بیٹھے ہیں جبکہ سگاریکا محبت بھری نظر سے دیکھ رہی ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر انوشکا شرما، آتھیا شیٹی، یوراج سنگھ، جنیلیا ڈی سوزا، دیانا پینٹی، سارہ تندولکر، سونیل شیٹی، سوہا علی خان، اور ہما قریشی سمیت فلم و کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔ یوراج سنگھ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’فتح سنگھ خان کو دنیا میں خوش آمدید، تمہارے آنے نے ہمارے دل خوشی سے بھر دیئے۔یاد رہے کہ سگاریکا اور ظہیر 2017 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ سگاریکا نے 2007 میں فلم ’چک دے! انڈیا‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔