لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباددی ہے ۔مجموعی طور پردنیا بھر کے93 کرکٹرز میں سے ظہیر عباس وہ چھٹے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزازحاصل کیا ہے ۔اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال2009 جبکہ وقار یونس کو سال 2013 میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 27، ویسٹ انڈیز کے 18، ہندوستان کے 6 ، جنوبی افریقہ کے 4، نیوزی لینڈ کے3 اور سری لنکا کا ایک کرکٹر شامل ہیں۔