چندی گڑھ :ویجیلنس نے پنجاب کے بھٹنڈہ سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امیت رتن کوٹ فٹا کو 4 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ کوٹ فٹہ بھٹنڈہ کے سرکٹ ہاؤس پہنچ چکا تھا۔ ایم ایل اے کے پی اے ریشم سنگھ نے یہ رشوت گاؤں گڈا کی خاتون سرپنچ کے شوہر سے پنچایت بل پاس کرانے کے بدلے میں لی تھی۔ویجیلنس ٹیم نے دونوں کو پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایم ایل اے کی گاڑی سے رقم برآمد ہوئی ہے۔سرپنچ نے شکایت کی تھی ابتدائی معلومات کے مطابق گاؤں گھڈا کی سرپنچ سیما رانی کی پنچایت کی رقم اور گرانٹ پھنسا ہوا تھا۔ جس کو لے کر ایم ایل اے کے پی اے ریشم سنگھ نے ان سے 4 لاکھ کی رشوت طلب کی تھی۔ قاعدے کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ پنچایت افسر اس رقم کو جاری کرتا تھا، لیکن ایم ایل اے کے مبینہ دباؤ کی وجہ سے وہ رقم نہیں دے رہا تھا۔ڈرائیور نے رشوت لی، ایم ایل اے وہاں موجود تھا۔