عآپ ایم ایل اے کی گرفتاری و رہائی

   

Ferty9 Clinic

جالندھر: پنجاب میں جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران لوک سبھا حلقہ میں موجودگی کی وجہ سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ممبر اسمبلی دلبیر سنگھ ٹونگ کو حراست میں لیا گیا اور پھر بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ٹونگ بابا بکالے حلقے سے ایم ایل اے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس لوک سبھا حلقے میں دوپہر 2 بجے تک تقریباً 35 فیصد پولنگ ہوچکی ہے ۔ جالندھر نارتھ، شاہکوٹ، فلور اور آدم پور میں حریف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ آدم پور میں، شرومنی اکالی دل کے لیڈر اور سابق ایم ایل اے پون تینو نے بھی آپ کی ٹیبل پر کچھ ‘بیرونی’ کارکنوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے ۔