عآپ ایم پی راگھو چڈھا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی

,

   

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور فلم اسٹار پرینیتی چوپڑا نے منگنی کرلی ہے ۔ راگھو چڈھانے اپنی منگنی کی تقریب کی تصاویر بھی ٹویٹ کیں ہیں۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے بارے میں افواہیں اس سال کے شروع میں ممبئی کے ایک کھانے میں ایک ساتھ تصویر لینے کے بعد شروع ہوئیں۔ انہوں نے ایک ساتھ آئی پی ایل کا ایک میچ بھی دیکھا۔ کئی اعلیٰ سیاست دان اور فلم اسٹارس آج شام وسطی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں منگنی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق تقریب میں 150 افراد نے شرکت کی، جن میں خاندان کے افراد بشمول پرینکا چوپڑا اور قریبی دوست شامل تھے۔ راگھو چڈھا، جو پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور حالیہ اسمبلی انتخابات کے انچارج بھی تھے جہاں ان کی پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے پہلے آج انہوں نے ٹویٹ کہ کیا ان کے آبائی گھر جالندھر نے لوک سبھا ضمنی انتخاب میں زبردست جیت کے بعد اس دن کو ان کیلئے اور بھی خاص اور یادگار بنا دیا ہے۔