نئی دہلی ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کو عآپ حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتہ شمال مشرقی دہلی میں پھوٹ پڑے فسادات کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے عمل کے خلاف داخل کی گئی درخواست کو یہ کہہ کر خارج کردیا کہ ایسا کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر پر مشتمل ایک بنچ نے کہا کہ عآپ حکومت نے جو بھی کیا ہے وہ پارٹی کی پالیسی ہے اور اس کے مطابق معاوضہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس میں ہائی کورٹ کوئی مداخلت نہیں کرسکتی۔ ہائی کورٹ نے دہلی حکومت سے یہ خواہش بھی کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ معاوضہ کی رقم صرف ایسے لوگوں کو ہی دی جائے جو حقیقتاً فساد کا شکار ہوئے ہیں۔