عآپ حکومت کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

   

نئی دہلی: کانگریس کی دہلی یونٹ نے منگل کو عام آدمی پارٹی حکومت کے خلاف بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا اور وزیر اعلی اروند کجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر انل چودھری کی قیادت میں کارکنوں نے پارٹی دفتر سے اے اے پی دفتر تک مارچ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ کجریوال نے دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور انہیں کسی بھی قیمت پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینا چاہئے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کجریوال حکومت نے ’فکسڈ چارج‘ کے نام پر بجلی صارفین سے 16,000 کروڑ روپے لوٹے ہیں اور 26,000 کروڑ روپے بجلی کمپنیوں کو بجلی سبسڈی کے طور پر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی 200 یونٹ مفت بجلی کی اسکیم بجلی صارفین کے ساتھ دھوکہ ہے اور بجلی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے والے پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے ) سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔