عآپ سے اتحاد پر راہول گاندھی کا تبادلہ خیال

   

نئی دہلی 6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں عام آدمی پارٹی سے اتحاد کے مسئلہ پر غیر یقینی صورتحال پر کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ دہلی کانگریس کی صدر و سابق چیف منسٹر شیلا ڈکشت ‘ کل ہند کانگریس جنرل سکریٹری و انچارچ دہلی پی سی چکو اور کچھ دوسرے سینئر قائدین تبادلہ خیال میں شامل تھے ۔ ذرائع کے بموجب کانگریس دہلی قائدین نے راہول گاندھی کو دہلی لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی سے اتحاد کرنے پر پارٹی کے امکانات سے واقف کروایا ۔ ایک کانگریس لیڈر نے جو اجلاس میں شریک تھے دعوی کیا کہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد تقریبا طئے ہے ۔