نئی دہلی : دہلی میں بجلی کی کٹوتی پر سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل ایز نے دہلی اسمبلی کے سکریٹری کو ایک نوٹس دیا جس میں دہلی کے کئی علاقوں میں بجلی کی مبینہ کٹوتی پر بحث کرنے کی درخواست کی گئی۔ عآپ کے حملوں کے درمیان حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی بھی جوابی وارکررہی ہے۔ بجلی کے وزیر نے کہا کہ اروند کیجریوال اور آتشی فرضی اکاؤنٹس کے ذریعے جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ عآپ فسادات کروانا چاہتی ہے۔دہلی کے پاور منسٹر آشیش سود نے عآپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا، کیجریوال، آتشی اور ان کی جماعت دارالحکومت کے امن کو خراب کرنے کے لیے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مکل شرما کے نام پر ایک اکاؤنٹ ہے جس کے صرف4 فالوورز ہیں۔ ایسے کئیاکاؤنٹس سے حکومت کے خلاف جھوٹ پھیلا یا جارہا ہے ۔