عآپ کا کجریوال کے اہل خانہ کوگھر میں نظر بند رکھنے کا الزام

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے اہل خانہ پر نظر بند کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے جبر سے انقلاب نہیں رکے گا۔ عآپ لیڈر اور دہلی کے کابینہ وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ پوری غنڈہ گردی ہو رہی ہے ۔ کجریوال کے اہل خانہ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔ گھر والوں کو کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کو روکا جا رہا ہے ۔ جیسے ہی وہ آئی ٹی او پہنچے ، پولیس انہیں زبردستی اٹھاکر لے گئی۔