نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے سال 2021-22 کے دوران 38 کروڑ روپے سے زیادہ کا تعاون (عطیہ) حاصل کیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں داخل کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پارٹی کو 2,619 عطیات کے ذریعے 38,24,38,336 روپے ملے۔مزید شراکت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پارٹی نے 20,000 روپے سے کم میں ایک فرد کی طرف سے دیے گئے تمام عطیات کی تفصیلات بتائی ہیں۔ عوامی نمائندگی ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کا خزانچی یا اس کے ذریعہ اختیار کردہ کوئی دوسرا شخص 20,000 روپے سے زیادہ مالی سال میں کسی بھی شخص یا دیگر اداروں سے سیاسی جماعت کو ملنے والے عطیات سے متعلق رپورٹ تیار کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو عطیات میں شفافیت کے لیے گمنام سیاسی عطیات کو 20 ہزار روپے سے کم کرکے 2 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔الیکشن کمیشن نے حال ہی میں مرکزی وزارت قانون کو خط لکھ کر عوامی نمائندگی قانون (RP) میں مختلف ترامیم کی سفارش کی تھی۔