عآپ 2022ء کے یوپی انتخابات لڑے گی : کجریوال

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے منگل کے روز ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022ء میں عام آدمی پارٹی اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔ کجریوال عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر ہیں۔ انہوں نے اترپردیش کی تمام سیاسی پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں عوام کی پیٹھ میں چھڑا گھونپنے والا قرار دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ یوپی کے عوام صحت خدمات اور تعلیم کیلئے آخر دہلی کی طرف کیوں دیکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ محلہ دواخانے، مفت برقی، پانی، معیاری تعلیم اور صحت سے متعلق سہولیات یوپی میں بھی فراہم کی جاسکتی ہیں۔ یوپی کو گندی سیاست اور بدعنوان سیاستدانوں نے ترقی سے محروم رکھا ہے۔