عائشہ افروز خان منڈل پرجا پریشد صدرمنتخب

   

Ferty9 Clinic

مدہول میں ٹی آر ایس کارکنان اور حامیوں کا جشن

مدہول /7 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی ہو ئے انتخابات کے نتائج کے بعد آج 7 جون کو منڈل پرجا پر یشد کیلئے صدر نشین اور نائب صدر نشین کے علاوہ کو پشن ممبر کا انتخاب عمل میں آیا حلقہ مدہول کے ساتھ منڈل جا ت میں سے 6 منڈل جات میں ٹی آرایس کے زیڈ پی ٹی سیز نے شاندار کا میابی حاصل کی جب کہ ایم پی ٹی سیز نے بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کی جب کہ آج منڈل جات پر منڈل پر یشد کیلئے صدر نشین اور نائب صدرنشین کو منتخب کیا مدہول منڈل میں صدر نشین کیلئے شہر مدہول کے ایم پی ٹی سی حلقہ نمبر تین عائشہ افرو ز خان کومنتخب کیا گیا مدہول منڈل میں دس ایم پی ٹی سیز کے حلقہ ہیں جس میں سے ساتھ حلقوںسے ٹی آرایس امیدوار وں نے فتح حاصل کی جب کہ ایک بی جے پی اور ایک کانگریس کے علاوہ آزاد امیدوار شامل ہے عائشہ افروز خان کے حق میں ٹی آرایس کے ساتھ امیدوار اور آزادکے ایک امیدوار ہاتھ اٹھا کر اپنی تائید ثابت کی جب کہ نائب صدر نشین کیلئے ای لاوینا رویندر ریڈی ایڑ بیڑ کو منتخب کیا اسی طرح بلا مقابلہ کو پشن ممبر کیلئے سید خالد مخدوم سابقہ ایم پی ٹی سی کو منتخب کیا گیا واضح رہے کہ14 مئی کو ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات کیلئے رائے دہی عمل میں آئی تھی اور 4 جون کو مذکورہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا عائشہ افروز خان نے 800 سے زائد ووٹوں سے ایم پی ٹی سی کیلئے کامیابی حاصل کی جو کہ حلقہ مدہول میں کسی بھی امیدوار نے اتنی بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل نہیں کی منڈل پر یشد مدہول میں پہلی بار کسی مسلم امیدوارکو راست اکثریت حاصل ہوئی عائشہ افروز خان منڈل پر جا پر یشد صدر نشین منتخب ہو نے پر ٹی آرایس کارکنان اور انکے حامیوں میں جشن کا ماحول دیکھا گیا واضح رہے کہ موجودہ صدر نشین اور نائب صدرنشین، زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی کی معیاد 4 جولائی کو ختم ہو گی اور 4 جولائی کے بعد نو منتخب صدر نشین اور نائب صدرنشین کے علاوہ کو پشن ممبر اور ایم پی ٹی سیز کو حلف دلوایا جائے گا یاد رہے کہ باسر منڈل میں بھی ٹی آرایس نے اپنا پر چم لہرا یا منڈل پر یشد کیلئے صدر نشین شوشیلا بابور ائو کو منتخب کیا گیا اور نائب صدر نشین اونی نرسنگ رائو کا انتخاب عمل میں لایا گیا اسی طرح کو پشن ممبر کیلئے سید علی کو منتخب کیا گیا عائشہ افروز خان کو صدر نشین منتخب کئے جانے پر انہوں نے رکن اسمبلی مدہول مسٹر جی وٹھل ریڈ ی سے اظہار تشکر کیا اور انہوں نے کہاکہ جس اعتماد کے ساتھ مجھے ایم پی پی کیلئے منتخب کیا اس اعتماد کے ساتھ میں عوام کی خدمت اور پارٹی کو مستحکم کر نے کیلئے کام کرونگی انتخابات کے ضمن میں آج مدہول پولیس کی جا نب سے سخت بندوبست کیا گیا تھا سو میٹر دور لوگوںکو روک دیاگیا آر ٹی سی بس کو دوسرے راستے سے روانہ کیاگیا ڈی ایس پی بھینسہ راجیش ، سرکل انسپکٹر مدہول سرنیواس ،سرکل انسپکٹر نرمل ، ایس آئی مدہول بھاری پولیس جمعیت کے ہمراہ پڑولنگ کر تے ہوئے دیکھے گئے ۔