عائشہ فنکشن ہال دائرہ مارکٹ مشیر آباد میں روزنامہ سیاست کی 75 ویں سالگرہ تقاریب کے سلسلہ میں ایک جلسہ اعتراف خدمات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس جلسہ میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جب کہ کرناٹک کانگریس کے اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد خاں ، ایم اے عرفان ، سماجی کارکن و کانگریسی رہنما ، کرناٹک کے کانگریسی قائد مہروز خاں اور کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے صدر نشین انور باشاہ و دیگر نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ اس پروگرام کا اہتمام سید عثمان اکرام اللہ نے کیا تھا ۔ اس موقع پر سیاست کی 75 سالہ صحافتی اور سماجی خدمات کا احاطہ کیا گیا اور سیاست کی ملت کے لیے سماجی سیاسی و صحافتی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ ہمارے نمائندے فہیم انصاری کے مطابق اس جلسہ میں محبان اردو کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔