حیدرآباد:اْدبھَو اسکول کی ہونہار طالبہ عائشہ مامون نے ایوناش کالج اپٹیٹیوڈ ٹسٹ (اے کیاٹ) 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول ٹاپر کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی اس شاندار کامیابی کو اچیورز میٹ 2024 میں سراہا گیا، جہاں انہیں تعریفی سند کے ساتھ ایک خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔ یہ امتحان ایوناش کالج آف کامرس کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے، جو مختلف تعلیمی بورڈزکے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ایک مقابلہ جاتی ٹسٹ ہے۔ یہ امتحان تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں عائشہ مامون کی شاندار کامیابی ان کی محنت اور قابلیت کا ثبوت ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی محنت، مستقل مزاجی اور تعلیمی شاندارکارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔ ڈاکٹر ایوناش برہما دیوارا، چیئرمین ایوناش کالج آف کامرس، نے عائشہ مامون اور دیگر نمایاں طلبہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اعزازات نوجوان طلبہ کو مزید بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ فراہم کرتے ہیں۔ عائشہ مامون کی کامیابی نے ان کے اسکول کا نام روشن کیا ہے ۔ عائشہ مامون کی اس شاندار کامیابی پر پرنسپلس نذیرٹیچر اور ورشا سنگھ کے علاوہ کلاس ٹیچرہری پرمیشوری کے علاوہ دیگر اساتذہ نے انہیں مبارک باد دی ۔