لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ 18 سالہ بیٹر عائشہ نسیم ذاتی وجوہات کی بناء سے تمام طرزکی مسابقتی کرکٹ سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ پی سی بی نے ندا ڈارکو نیاکپتان مقررکیا ہے اور یہ ٹیم کے قائد کے طور پر ان کا پہلا کل وقتی عہدہ بھی ہوگا۔ اتوار کے روز یہ اطلاع ملی تھی کہ دائیں ہاتھ کے دھماکہ خیزکھلاڑی نسیم نے مذہب کو ترجیح کی بناء پر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پی سی بی نے اسکی تصدیق میں مزید 48 گھنٹے صرف کئے۔بعد ازیں ایشن گیمز کیلئے ٹیم کے اعلان میں عائشہ کی کنارہ کشی کی تصدیق کردی ہے ۔