دوحہ ۔ /6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دوحہ میں رواں 14 ویں ایشین چمئین شپ میں تلنگانہ کے نشانہ باز عابد علی خان نے برونز میڈل حاصل کیا ہے جبکہ 41 رکنی ہندوستانی ٹیم میں شامل 17 سالہ مالک بھاسکر نے 244.3 نشانے کے ذریعہ گولڈ میڈل جیتنے کے علاوہ اولمپکس میں رسائی کا موقع حاصل کرلیا ۔ علاوہ ازیں دیپک کمار نے 10 میٹرس ایر رائفل میں افتتاحی دن برونز میڈل حاصل کیا ہے ۔ شوٹنگ مقابلوں میں تلنگانہ کے عابد علی خان کی کامیابی ریاست کے لئے اہم رہی تو دوسری جانب برتھ ڈے بوائے دیپک کمار نے شوٹنگ میں 10 واں اولمپک کوٹہ حاصل کرلیا ۔ دیپک جنہوں نے اپنی 32 ویں سالگرہ منائی ہے ، انہوں نے مجموعی طورپر 626.8 نشانات کے ذریعہ تیسرا مقام حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں برونز میڈل ملا ۔