حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشا کے تحریری امتحانات 27 اگست 2023 کو صبح 10 تا ایک بجے دن مقرر ہیں ۔ سنٹرز کے صدور و معتمدین 24 اگست سے ہال ٹکٹس دفتر ٹرسٹ سے حاصل کرلیں ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع تلنگانہ و دیگر پڑوسی ریاستوں میں امتحانات بیک وقت ہوں گے ۔ ایسے مراکز کے طلباء وطالبات جو کسی وجہ سے فارم داخل نہ کرسکے تو وہ اپنے سنٹر پر داخل کردیں اور شریک امتحان ہوجائیں ۔ کسی دشواری کی صورت میں فون نمبر 8367043856 پر ربط کریں ۔۔