حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( راست ) : دفتر عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام بہ تعاون ادارہ ادبیات اردو کلاسیس چلانے والے ذمہ دار صدر و معتمدین اور ٹیچرز کو مطلع کیا جارہا ہے کہ اردو امتحانات 29 ستمبر کو صبح 10 تا 1 بجے دن تحریری امتحان لیا جائے گا ۔ مراکز کے ذمہ دار امتحان کے شرکت فارم دفتر ٹرسٹ سے حاصل کرلیں اور بعد خانہ پری 15 ستمبر 2024 تک داخل کردیں تاکہ ہال ٹکٹس بنانے میں سہولت ہو علاوہ ازیں ایسے امیدوار جو کسی مرکز سے وابستہ نہیں وہ راست دفتر واقع محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر سیاست عابڈس پر امتحان دے سکتے ہیں ۔ دفتر ٹرسٹ سے فارم حاصل کر کے شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ اردو دانی ، زبان دانی اور انشا کے نصاب کی تکمیل کرنے والے امتحان کے اہل ہیں ۔ عمر کی کوئی قید نہیں ، کامیابی پر سند دی جائیگی ۔۔