عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : دفتر عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے بموجب ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے امتحانات اردو دانی ، اردو زبان دانی ، انشاء 29 ستمبر 2024 کو صبح 10 تا 1 بجے دن منعقد ہوں گے ۔ تمام مراکز کے صدور و معتمدین کے علاوہ ذمہ دار شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع اور دیگر ریاستوں کے فارم شرکت امتحان 23 ستمبر تک خانہ پری کر کے دفتر ٹرسٹ پر صبح 11 تا 5 بجے دن داخل کردیں تاکہ ہال ٹکٹس جاری کیا جاسکے ۔ ایسے ادارے جو کسی مصروفیت کی بنا نام درج نہ کرسکے وہ جلد از جلد نام درج رجسٹرڈ کروالیں اور طلبہ کو شریک امتحان کروائیں ۔۔